LATEST ARTICLES

حکومت اور دیگر قوتوں کی طرف سے جمہوریت، انسانی حقوق اور 18ہویں ترمیم پر حملے ہورہے ہیں،  بلاول بھٹو

 کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے کیسے برداشت کرلیا کہ کوئی اور ادارہ عوام پر ٹیکس لگائے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نئی گورننگ باڈی  اور سینئر صحافیوں سے ملاقات  کی،  اس موقع پر بلاول بھٹو کو پریس کلب کی اعزازی رکنیت بھی دی...

حکومت گرانے کے لیے میڈیا ہمارا ساتھ دے، آصف زرداری

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے میڈیا ہمارا ساتھ دے ہم صحافیوں کی مشکلات میں ان کا ساتھ دیں گے۔ اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر سے متعلق اے پی سی میں خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی معاملات پر سیاسی جماعتوں کی پوزیشن مختلف ہوسکتی...

نواز شریف کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال لاہور منتقل کردیا ہے جہاں ان کے لیے اسپتال کا وی آئی پی روم مختص کیا گیا ہے جسے محکمہ داخلہ پنجاب نے سب جیل قرار دے دیا ہے۔ سروسز اسپتال...

غریب اور امیر کا قانون ایک ہونے تک حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی، فواد چوہدری

گوجرانوالہ: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جس طرح کی جیل نوازشریف، شہبازشریف اور سعدرفیق کو ملی ہوئی ہے عوام کو پتہ چل جائے تو آدھے پاکستانی جیل میں جانے کی خواہش کریں گے. گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا حال ایسے ہے جیسے جیل...

ن لیگ اور پی پی پیسے دے رہے ہیں تو وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں، شیخ رشید

 لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پیسے دے رہے ہیں تو قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ڈیل ناکام ہوگئی ہے اور ڈھیل کا ففٹی ففٹی پروگرام چل رہا ہے، وزیراعظم عمران خان...

نوازشریف نے این آراو مانگا نہ کبھی مانگیں گے، شاہد خاقان عباسی

ملتان: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے کبھی این آراو مانگا نہ کبھی مانگیں گے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ تمام جماعتوں کے منشور میں ہے، فخر ہے جو کام جنوبی پنجاب میں ن لیگ نے کئے وہ...

صحافیوں کا کام حکومت بنانا گرانا نہیں بلکہ رپورٹنگ کرنا ہے، شاہ محمود

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آصف زرداری کی بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ صحافیوں کا کام حکومت بنانا گرانا نہیں بلکہ رپورٹنگ کرنا ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں جموریت، اٹھارویں ترمیم اور آئین کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن کچھ شخصیات کے مفادات کو...

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے، جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے...

خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی نیب درخواست مسترد

 لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے لیے نیب کی درخواست مسترد کر دی۔ لاہور میں احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت کی، نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو پیش کیا. نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ...

ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

تہران: ایران نے طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہویزا کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ امیر حاتمی کے مطابق 12 سو کلو میٹر تک مار کی صلاحیت کے میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ...