ساوتھمپٹن (ویب ڈیسک):: پاکستان نے انگلینڈ سے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جب کہ ٹیم میں شاداب خان کی جگہ فواد عالم کو شامل کیا گیا ہے۔
اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب خان کی جگہ فواد عالم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، فواد عالم 11 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، انہوں نے آخری بار 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ دوسری جانب انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر کی جگہ سیم کرن اور زیک کرالی کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔























































