ٹھٹھہ میں الیکشن 2024ء کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع، قومی اسمبلی کی ایک سیٹ اور صوبائی اسمبلی کی دو سیٹوں کے لئے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے فارم جمع کرادیئے۔
الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا عمل شروع ہوگیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے پی ایس 76 میرپور ساکرو کے لئے پیپلز پارٹی کی طرف سے سابق ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری، عاشق زرداری اور ممتاز جلبانی نے پی ایس 75 کے لئے ریاض حسین شاہ شیرازی ، امیر حیدر شاہ شیرازی قومی اسمبلی کے لئے پیپلز پارٹی کی طرف سے صادق علی میمن، سسی پلیجو، مسلم لیگ ن کی طرف سے ، سید ایاز شاہ بخاری، منظور خشک، تحریک انصاف کی طرف سے سید جمیل احمد شاہ بخاری ، سید امجد شاہ ، ایم کیو ایم کی طرف سے ناصر عباسی ، جماعت اسلامی کی طرف سے محمد علی خٹک، جمعیت علماء اسلام ف اور سیکڑوں کی تعداد میں آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔





















































