اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، پی ٹی آئی امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے، اس فیصلے پر بہت بات ہو گی اور تاریخ فیصلہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ بلے کے متبادل کے طور ہر کئی روز سے تیاری کر رکھی ہے، پارٹی رجسٹر ہے اور پارٹی کو نہیں چھیڑا گیا، بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے سے سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں میں اضافہ ہوا ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے اختیار پر ایسا فیصلہ دینا درست نہیں، اس فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے، اس فیصلے سے ہماری مخصوص نشستیں چلی گئی ہیں، ہمارے امیدواروں کے انتخابی نشانات مختلف ہوں گے، ٹیکنیکل بنیادوں پر کیس کا فیصلہ ہوا ہے، بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے میں 14 بندوں کا ذکر ہوا ہے کہ یہ پارٹی کے ممبرز ہیں، یہ بات غلط ہے یہ 14 افراد تحریک انصاف کے ممبر نہیں، بلۤہ رہے نہ رہے عوام بانی پی ٹی آئی کی آواز پر ووٹ دیں گے، ہم فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل کریں گے، عدلیہ کا کام ہے کہ سب لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرے، آج عدالت نے فیصلہ کرلیا ہمیں قبول ہے، ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، ہم اپنے امیدواروں کی نئی لسٹ بنائیں گے اور مہم چلائیں گے، ہم اپنے امیدواروں کو انتخابی نشانات کے ساتھ سامنے لائیں گے، سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے انتخابی نشان کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پی ٹی آئی سے بلا کا نشان واپس لے لیا۔





















































