پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو بچانے اب کوئی نہیں آئے گا، ’یور گیم از اوور ناؤ’۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیوٹرل کا مطلب یہ ہے کہ کوئی مدد کو نہیں آرہا، جب سے ’نیوٹریلیٹی‘ کی ہوا چلی، کسی شخص کی ہوا نکل گئی ہے۔
مریم کا یہ بھی کہنا تھاکہ نیوٹرل کے لفظ سے ساری جماعت کا شیرازہ بکھر گیا، یہ حال تو کبھی تانگا پارٹی کا نہیں دیکھا، آپ نے نیب، ایف آئی اے اینٹی کرپشن کسی کو نیوٹرل رہنے نہیں دیا، آپ چاہتے ہیں ’کوئی‘ آپ کی گنتی پوری کرکے دے، آپ کو اکیلا میدان میں رکھے، میڈیا کو مینج کرے، ’کوئی‘ یہ کرنے پر تیار نہیں تو آپ جانور کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں، نیوٹرل ہونا آئین کی پاسداری ہے، یہ تو اچھی بات ہے ’کوئی‘ آئین کی پاسداری کررہا ہے تو ویلکم کرنا چاہیے۔






















































