کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ نیوز آن لائن ٹی وی روزنامہ مثال کراچی انگریزی روزنامہ ایوننگ نیوز کی دفتر پر ایف آئی اے کے نام سے جعلی چھاپا مارا گیا ہے.
مسلح افراد دفتر کا سفایہ کرکے فرارہوگئے جبکہ 5 لوگوں کو پولیس نے جائے واردات سے گرفتار کرلیا ہے باقی اس کاروائی کے بعد فرار ہوگئے جس میں اس کاروائی کا ماسٹر مائینڈ خواجہ سھیل بھی تھا جو اپنے آپ کو ایف آئی اے کا ڈائریکٹر بتارہا تھا دیگر لوگوں نے اپنا تعارف ابراہیم سب انسپیکٹر امین حضیفا لقمان اور دیگر کے نام سے کروایا تھا جنہوں نے فلمی انداز میں ساری کارروائی کی.
اخبار کے اسٹاف اور سیکیورٹی گارڈ کو مسلح افراد نے ایک کمرے میں بند کردیا۔ دفتر سے 2 ٹی وی چینل کی سرور مشینیں، 4 پروفیشنل کیمرے، 16 لیپ ٹاپ، سی سی ٹی وی کمرے، 3 لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ روپے کیش، اخبار کے اوریجنل سارے کاغذات، کچھ پراپرٹی کے کاغذات و دیگر سامان لوٹ کر چلے گئے۔ واردات کی جب ادارے کو پتا چلا تو انہوں نے ون فائیو پر پولیس کو اطلاع دی پولیس کے پہچنے سے پہلے جعلی ایف آئی اے والے سامان لیکر فرار ہوگئے اور اپنے کچھ پرائیویٹ سیکیورٹی کے کچھ لوگ بٹھادیئے جو یہ بتارہیے تھے کہ ایف آئی اے نے دفتر سِیل کردیا ہے۔
واردات کے بعد جب ادارے کے ایڈیٹر پہنچے اور دفتر کا جائزہ لیا تو انہوں نے اندر کچھ بھی نہیں چھوڑا۔ جس کی ایف آئی آر بوٹ بیسن تھانے میں درج کرادی گئی ہے، اور ساتھ ہی ساتھ ایف آئی اے کی آفیس میں بھی درخواست دی گئی ہے۔ ادارے کی ڈی جی ایف آئی اے سے درخواست کی ہے کے اس معاملے کا نوٹیس لیکر فرار جوابداروں کو گرفتار کرکے کیپوٹر، کیش و دیگر قیمتی سامان اور کاغذات واپس کرواکر قانونی کارروائی کی جائے۔























































