کراچی: انتظامیہ نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر کراچی کی زینب مارکیٹ کو سیل کردیا۔
کراچی کے علاقے صدر میں ضلعی انتظامیہ نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کو سیل کردیا جب کہ مارکیٹ جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بھی بند کردیا گیا ہے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور دکانداروں میں تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کو سیل کیا گیا، دکانداروں نے سینیٹائزر ماسک اور گلووز نہیں پہن رکھے تھے جب کہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کر رہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر آصف رضا چانڈیو کا کہنا ہے کہ مدینہ سٹی مال سمیت 4 بازار سیل کیے گئے ہیں، تمام مارکیٹیں ایس او پی کی خلاف ورزی پر سیل کی گئی ہیں، عوام کو بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، مارکیٹ عہدیداروں سے ملاقات اور ان کی یقین دہانی کے بعد ہی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دیں گے۔























































