حیدآباد: حادثے کا شکار ہونے والے معروف سرائیکی گلوکار نواز فرید سانول حیدآباد میں انتقال کرگئے۔
لاک ڈاؤن کے باعث موٹرسائیکل پر کوٹلہ موسیٰ خان سے کراچی آرہے تھے کہ اس دوران حیدرآباد کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے، انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
سرائیکی گلوکار بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقے کوٹلہ موسٰی خان کے رہائشی تھے، نواز فرید سانول کراچی میں سرائیکی لوک گیت گاتے اور رکشہ چلاتے تھے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سرائیکی اور مارواڑی کے عظیم لوک گلوکار کرشن لعل بھیل بھی انتقال کر گئے تھے۔























































