اسلام آباد: ملک میں کورونا کی صورت حال کے تناظر میں نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی لاک ڈاون میں مزید نرمی کی جائے گی یا سختی کا فیصلہ آج کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے، جس میں اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ، وفاقی وزرا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، صوبائی اور وزارت صحت کے حکام شریک ہوں گے۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ملک میں کورونا کی صورتحال، اس سے نمٹنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر بات ہوگی۔ اجلاس میں ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا۔























































