کراچی: صوبائی وزیر کچی آبادی حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کچھ روز سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل تھے۔ حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ پچھلے ایک ہفتے سے وینٹیلیٹر پر تھے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سندھ کے وزیر برائے کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے غلام مرتضی بلوچ کے انتقال پر شدید صدمہ ہوا، چیئرمین پیپلزپارٹی کی مرحوم غلام مرتضی بلوچ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا، غلام مرتضی بلوچ نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔ غلام مرتضی بلوچ ہر دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہے ہے کہ مرتضیٰ بلوچ کا انتقال کورونا کے باعث ہوا، مرتضیٰ بلوچ ایک محنتی اور بہادر پارٹی رہنما تھے مرتضیٰ بلوچ کی کمی پورا کرنا بہت مشکل ہے
صوبائی وزیر برائے ائنٹی کرپشن، صنعت تجارت و محکمہ کوآپریٹو سندہ جام اکرام اللہ دھاریجو کی جانب سے صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔
جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ کراچی۔ ہم آج ایک انتہائی اچہے ساتھی سے محروم ہوگئے۔ مرتضی بلوچ کی پیپلز پارٹی کے لئیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ لواحقین پارٹی ورکرز کے ساتھ دکھ کی اس مشکل گہڑی میں برابر کے شریک ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سکریٹری اور جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبد الر حیم نے وزیر برائے کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دکھی خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور متاثرہ خاندان کو صبر و جمیل عطا کرے آمین وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ کا صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار۔
سردار شاہ نے کہا ہے کہ یقین نہیں آ رہا کہ ہمارا کابینہ کا ساتھی ہمارا بھائی مرتضیٰ بلوچ ہم سے بچھڑ گیا۔ کورونا جیسی عالمی وبا میں پتہ نہیں اب ہم مزید کتنے پیاروں کو کھوئیں گے۔ مرتضیٰ بلوچ کا انتقال پاکستان پیپلز پارٹی اور ملیر کی عوام کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ملیر کے عوام کے لیے کی گئی مرتضیٰ بلوچ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ملیر کے عوام و مرتضیٰ بلوچ کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔























































